Maktaba Wahhabi

67 - 94
تنبیہ:بعض لوگوں کی رائے میں ذبح کرتے وقت،جس کی طرف سے قربانی کی جائے،اس کا ذکر کرنا مکروہ ہے،لیکن ان کی یہ رائے،رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ سنت کی مخالفت کی بنا پر،قابلِ التفات نہیں۔ (۱۷) اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں ذیل میں تین باتیں پیش کی جارہی ہیں: ۱: اونٹ کو ذبح کرنے کا قرآن و سنت سے ثابت شدہ طریقہ یہ ہے،کہ اس کو کھڑا کرکے ذبح کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمْ فِیْہَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہَا صَوَآفَّ}[1] [اور قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ[کی عبادت]کے نشانات قرار دے دیے ہیں،ان میں تمہارے لیے بہتری کی بات ہے،پس انہیں کھڑے کھڑے ذبح کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا نام یاد کرو]۔ [صواف]کی تفسیر میں امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے،کہ انہوں نے فرمایا:’’قِیَامًا‘‘[یعنی کھڑے ہونے کی حالت میں]۔[2] ۲: علاوہ ازیں اونٹ کی بائیں ٹانگ کو باندھ لیا جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے اونٹوں کو قربانی کے وقت اسی طرح ذبح کرتے تھے۔امام ابوداؤد نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے،کہ انہوں نے کہا:
Flag Counter