Maktaba Wahhabi

23 - 92
8،9۔ پانی میں ڈوب کریا کسی چیز کے نیچے دب کر مرجانے والے کی موت کو شہارت کی موت بتایا گیا ہے۔[1] 10۔ عورت اپنے بچے کو جنم دیتے ہوئے یا ڈلیوری کے نتیجہ میں خونِ نفاس کے دوران ہی فوت ہوجائے تو اسکی موت کو بھی شہادت کی موت قرار دیا گیا ہے۔[2] جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ اسکا بچہ اسے اپنی ناف کی آنت سے کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا۔[3] 11،12۔ آگ سے جل کریا نمونیہ کی بیماری میں مبتلا ہوکر مرنے والے کو بھی شہید شمار فرمایا گیا ہے۔[4] 13۔ سِل(پھیھپڑے کے زخم)میں مبتلا ہوکر مرنے والے کو بھی شہید ہی بتایا گیا ہے۔[5] 14۔ اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جانے والے شخص کو بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شہیدوں میں سے گنوایا ہے۔[6]ایک حدیث میں ہے کہ مال کی حفاظت کے دوران غاصب وڈاکو کواگر ماردیا تو وہ غاصب وڈاکو جہنم رسید ہوا۔[7]
Flag Counter