Maktaba Wahhabi

63 - 93
مسند احمد ونسائی اور ابن ماجہ کی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ نماز ِوِتر کاسلام پھیرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ یہ ذکر فرمایا کرتے تھے: ﴿سُبْحَانَ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ﴾[1] پاک ہے وہ بادشاہ،صاحبِ تقدّس مسند احمد ونسائی میں یہ بھی مذکور ہے کہ تیسری مرتبہ یہ کلمات بلند آواز سے پڑھتے تھے۔مسندا حمد میں اس ذکر کی یہ کیفیت بھی مذکورہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آ خری لفظ الْقُدُّوْسُ کو لمبا کھینچ کر پڑھتے۔[2] دارقطنی میں ان الفاظ کے بعد یہ کہنا بھی ثابت ہے: ﴿رَبُّ الْمَلٓا ئِکَۃِ وَالرُّوْحِ﴾[3] فرشتوں اور جبرا ئیل کا پر وردگار۔ دعائے قنوت کا مقام ومحل: اس سلسلہ میں دو طرح کی احادیث ملتی ہیں اور آئمہ وفقہاء بلکہ صحابہ کی بھی دو ہی جماعتیں ہیں۔ قبل ازرکوع: ایک جماعت کا قول ہے کہ دعائے قنوت کا مقام سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ چکنے کے بعد اور رکوع جانے سے پہلے ہے،جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ رکوع سے فارغ ہو کر(سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ)مکمل دعا ء پڑھنے کے بعد دعائے قنوت کا مقام ہے۔قبل ازرکوع والوں کاا ستدلال متعدد احادیث وآثار سے ہے۔ احادیِثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۱۔ نسائی وابن ماجہ کی حدیث ہے،جس میں حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں: ﴿اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَقْنُتُ قَبْلَ الرَّکُوْعِ﴾[4] نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکوع جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ ۲۔ وِتر میں دعائے قنوت کے متعلق حضرت حسن رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں:
Flag Counter