Maktaba Wahhabi

110 - 186
اَلْــــــــوَلِیْمَۃُ ولیمہ کے مسائل مسئلہ 92 ولیمہ کی دعوت کرنا سنت ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم رَآیَ عَلٰی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ رضی اللّٰه عنہ اَثَرَ صُفْرَۃٍ قَالَ ((مَا ہٰذَا ؟)) قَالَ : اِنِّیْ تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً عَلٰی وَزْنِ نَوَاۃٍ مِنْ ذَہَبٍ ، قَالَ ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ اُوْلِمْ وَ لَوْ بِشَاۃٍ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ (کے کپڑوں پر )زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا’’یہ کیا ہے؟ ‘‘حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’میں نے ایک نوات سونے کے بدلے عورت سے شادی کی ہے ۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تجھے برکت دے ولیمہ کر خواہ ایک بکری سے ہی ہو ۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : نوا ۃکی مقدارتقریباً3گرام کے برابر ہے۔ مسئلہ 93 دعوت ولیمہ کو قبول کرنا واجب ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا دُعِیَ اَحَدُکُمْ اِلٰی طَعَامٍ فَلْیَجِبْ فَاِنْ شَائَ طَعِمَ وَ اِنْ شَائَ تَرَکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے قبول کرے ،چاہے تو کھانا کھائے چاہے نہ کھائے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 94 جس دعوت ولیمہ میں عام آدمیوں کو نہ بلایا جائے خواص کی دعوت کی جائے وہ بدترین ولیمہ ہے۔
Flag Counter