Maktaba Wahhabi

118 - 186
مَمْنُوْعَاتُ فِی النِّکَاحِ نکاح میں ممنوع امور مسئلہ 107 جس عورت کو نکاح کا پیغام دیا گیا اوراس نے اسے قبول کر لیا ہوتو اسے کسی دوسرے شخص کی طرف سے نکاح کا پیغام بھجوانا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( لاَ یَبِیْعُ الرَّجُلُ عَلَی بَیْعِ اَخِیْہِ ، وَلاَ یَخْطُبُ عَلٰی خِطْبَۃِ اَخِیْہِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی شخص اپنے بھائی کی فروخت شدہ چیز پر اپنی چیز نہ بیچے اور کوئی شخص ایسی عورت کو نکاح کا پیغام نہ بھیجے جسے کسی دوسرے شخص نے نکاح کا پیغام بھیجا ہو اوراس نے اسے قبول کر لیا ہو ۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 108 حالت احرام میں نکاح کرنا یا نکاح کروانا یا نکاح کا پیغام بھجوانا منع ہے۔ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ یَنْکِحُ الْمُحْرِمُ وَ لاَ یُنْکَحُ وَ لاَ یَخْطُبُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’محرم نکاح کرے نہ نکاح کروایا جائے اور نہ ہی نکاح کا پیغام بھیجے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter