Maktaba Wahhabi

119 - 186
مَایَجُوْزُ عِنْدَ الْفَرْحِ خوشی کے موقع پر جائز امور مسئلہ 109 مردوں کو ایسی خوشبو لگانا جائزہے جس کی خوشبو نمایاں ہو لیکن رنگ نمایاں نہ ہو جبکہ عورتوں کو ایسی خوشبو لگانی جائز ہے جس کا رنگ نمایاں ہولیکن خوشبو نمایاں نہ ہو۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم طِیْبُ الرِّجَالِ مَا ظَہَرَ رِیْحُہٗ وَ خَفِیَ لَوْنُہٗ وَ طِیْبُ النِّسَآئِ مَا ظَہَرَ لَوْنُہٗ وَ خَفِیَ رِیْحُہٗ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو نمایاں ہو لیکن رنگ نمایاں نہ ہو ،عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ نمایاں ہو لیکن خوشبو نمایاں نہ ہو ۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 110 فتنہ کا ڈر نہ ہو تو چھوٹی بچیاں خوشی کے موقع پر دف کے ساتھ ایسے اشعار پڑھ سکتی ہیں جو کفر و شرک ،فسق و فجور ،عورت کے حسن و جمال اور جنسی جذبات میں ہیجان پیدا کرنے والے نہ ہوں۔ عَنِ الرَّبِیْعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : جَائَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَدْخُلُ حِیْنَ بُنِیَ عَلَیَّ فَجَلَسَ عَلٰی فِرَاشِیْ کَمَجْلَسِکَ مِنِّیْ فَجَعَلَتْ جُوَیْرِیَاتٌ لَنَا یَضْرِبْنَ بِالدَّفِّ وَ یُنْدِبْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِیْ یَوْمَ بَدْرٍ اِذْ قَالَتْ اِحْدَاہُنَّ وَ فِیْنَا نَبِیٌّ یَعْلَمُ مَا فِیْ غَدٍ فَقَالَ ((دَعِیْ ہٰذِہٖ وَ قُوْلِیْ بِالَّذِیْ کُنْتِ تَقُوْلِیْنَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2]
Flag Counter