Maktaba Wahhabi

121 - 186
مَا لاَ یَجُوْزُ عِنْدَ الْفَرْحِ خوشی کے موقع پرناجائز امور مسئلہ 113 بالوں میں جوڑا یا وگ لگانے والوں پر لعنت کی گئی ہے۔ مسئلہ 114 اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کے معاملے میں عورت پر شوہر کی اطاعت جائز نہیں۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ امْرْأَۃً مِنَ الْاَنْصَارِ زَوَّجَتْ اِبْنَتَہَا فَتَمَعَّطَ شَعْرُ رَأْسِہَا فَجَائَ تْ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہٗ فَقَالَتْ اِنَّ زَوْجَہَا أَمَرَنِیْ اَنْ اَصِلَ فِیْ شَعْرِہَا فَقَالَ : لاَ ، اِنَّہٗ قَدْ لُعِنَ الْمُؤْصِلاَتُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک انصاری عورت نے اپنی بیٹی کانکاح کیا اس کے سر کے بال (بیماری کی وجہ سے)گر چکے تھے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت حاضر ہوئی اور عرض کیا ’’میرے شوہر نے حکم دیا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے بالوں میں جوڑا لگاؤں (سو کیا حکم ہے؟‘‘)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ایسا نہ کرنا بالوں میں جوڑا لگانے والیوں پر لعنت کی گئی ہے ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 115 سونے یا چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے والا اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ڈالتا ہے۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا مَنْ شَرِبَ فِیْ اِنَائٍ مِنْ ذَہَبٍ اَوْ فِضَّۃٍ فَاِنَّمَا یُجَرْجِرُ فِیْ بَطْنِہٖ نَارًا مِنْ جَہَنَّمَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے سونے یا چاندی کے برتن میں (کھایا )پیا اس نے اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ اتاری ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter