Maktaba Wahhabi

131 - 186
اَلْاَدْعِیَۃُ فِی الزِّوَاجِ نکاح سے متعلق دعائیں مسئلہ 138 نکاح کے بعد زوجین کو یہ دعا دینی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ اِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانُ اِذَا تَزَوَّجَ قَالَ ((بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَ بَارِکْ عَلَیْکُمَا وَ جَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کرنے والے آدمی کو ان الفاظ سے دعا دیتے’’اللہ تجھے اور تم دونوں کو برکت عطا فرمائے اور تمہارے درمیان بھلائی پر اتفاق پیدا فرمائے۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 139 پہلی ملاقات پر شوہر کو بیوی کے لئے درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ ((اِذَا تَزَوَّجَ اَحَدُکُمْ اِمْرَأَۃً اَوْ اِشْتَرٰی خَادِمًا فَلْیَقُلْ ] أَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَہَا وَ خَیْرَ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ [ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم میں سے کوئی آدمی عورت سے نکاح کرے یا غلام خریدے تو یوں دعا کرے ’’اے اللہ!میں تجھ سے اس(عورت)کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اورجس طبیعت پر اس(عورت)کو پیدا کیا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتاہوں اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس(عورت)کے شر سے اور جس طبیعت پراس کو پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter