Maktaba Wahhabi

163 - 186
أَلْحُقُوْقُ الْمُشْتَرَکَۃُ بَیْنَ الزَّوْجَیْنِ میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق مسئلہ 200 خیر اور نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کو تاکید کرتے رہنا دونوں پر واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( رَحِمَ اللّٰہُ رَجُلاً قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلّٰی وَ اَیْقَظَ اِمْرَأَتَہٗ فَصَلَّتْ فَاِنْ اَبَتْ رَشَّ فِیْ وَجْہِہَا الْمَائَ ، رَحِمَ اللّٰہُ اِمْرَأَۃً قَامَتْ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّتْ وَ اَیْقَظَتْ زَوْجَہَا فَصَلّٰی فَاِنْ اَبٰی رَشَّتْ فِیْ وَجْہِہِ الْمَائَ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس مرد پر اللہ رحم فرمائے جو رات کو اٹھے اور نوافل ادا کرے اپنی بیوی کو جگائے اور وہ بھی نوافل ادا کرے اور اگر بیوی اٹھنے میں سستی کرے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑک کر اسے جگائے ۔اللہ رحم فرمائے اس عورت پر جو رات کے وقت اٹھے اور نفل پڑھے اور اپنے شوہر کو بھی جگائے اور وہ بھی نفل پڑھے اور اگر شوہر اٹھنے میں سستی کرے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑک کر اسے جگائے۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 201 ازدواجی زندگی کے راز افشا نہ کرنا دونوں پر واجب ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اِنَّ مِنْ اَشِرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللّٰہِ مَنْزِلَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الرَّجُلُ یُفْضِیْ اِلٰی اِمْرَأَتِہٖ وَ تُفْضِیْ اِلَیْہِ ثُمَّ یَنْشُرُ سِرَّہَا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے دن اللہ کے نزدیک
Flag Counter