Maktaba Wahhabi

165 - 186
اِسْلاَمُ اَحَدِ الزَّوْجَیْنِ غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا مسئلہ 203 کافر میاں بیوی میں سے جب کوئی ایک فریق مسلمان ہو جائے تو ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے مسلمان عورت کافر شوہر کے لئے حلال نہیں رہتی اور مسلمان مرد کے لئے کافر عورت حلال نہیں رہتی۔ مسئلہ 204 جو منکوحہ عورت مسلمان ہو کر دارالکفرسے دار الاسلام میں ہجرت کر آئے اس کا نکاح اپنے آپ ٹوٹ جاتا ہے اور وہ جب چاہے عدت گزارے بغیر دوسرا نکاح کر سکتی ہے۔ مسئلہ 205 دارالکفر سے آنے والی منکوحہ عورتیں جو مسلمان ہو کر آئیں ،اسلامی حکومت کو ان عورتوں کے مہر کافر شوہروں کو واپس کرنے چاہئیں اور مسلمانوں کی منکوحہ کافر عورتیں جو دارالکفر میں رہ گئی ہوں ان کے مہر کفار سے واپس لینے چاہیں۔ ﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا جَائَ کُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُہٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْہُنَّ ط اللّٰہُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِہِنَّ ج فَاِنْ عَلِمْتُمُوْہُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلاَ تَرْجِعُوْہُنَّ اِلَی الْکُفَّارِ ط لاَ ہُنَّ حِلٌّ لَہُمْ وَ لاَ ہُمْ یُحِلُّوْنَ لَہُنَّ وَ اٰتُوْہُمْ مَا اَنْفَقُوْا ط وَ لاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ اَنْ تَنْکِحُوْہُنَّ اِذَا اٰتَیْتُمُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ ط وَ لاَ تُمْسِکُوْا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ وَاسْئَلُوْا مَا اَنْفَقْتُمْ وَلْیَسْئَلُوْا مَا اَنْفَقُوْا ط ذٰلِکُمْ حُکْمُ اللّٰہِ ط یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ ،﴾(10:60) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو (ان کے مومن
Flag Counter