Maktaba Wahhabi

188 - 186
مَسَائِلٌ مُتَفَرَّقَۃٌ متفرق مسائل مسئلہ 255 عمل قوم لوط کرنے یا کروانے والے دونوں کو قتل کرنے یا سنگسار کرنے کا حکم ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ وَجَدْتُمُوْہُ یَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُوْلُ بِہٖ)) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص کو عمل قوم لوط میں مبتلا پاؤ اسے اور عمل قوم لوط کرنے اور کروانے والے دونوں کو قتل کر دو ۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِی الَّذِیْ یَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ قَالَ ((ارْجُمُوا الْأَعْلٰی وَالْأَسْفَلَ ارْجُمُوْہُمَا جَمِیْعًا )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (حسن) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمل قوم لوط میں مبتلا شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ فاعل اور مفعول دونوں کو سنگسار کر دو (یعنی )سب کو سنگسار کر دو۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 256 میاں بیوی کا باہمی تعلق (نکاح)موت سے ختم نہیں ہوتا۔ مسئلہ 257 نیک مرد اور نیک عورت جنت میں بھی ایک دوسرے کے میاں بیوی ہوں گے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اَمَا تَرْضَیْنَ اَنْ تَکُوْنِیْ زَوْجَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ ؟)) قُلْتُ : بَلٰی ! قَالَ : ((فَأَنْتِ زَوْجَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ )) رَوَاہُ
Flag Counter