Maktaba Wahhabi

74 - 186
فَضْــــــــــلُ النِّکَاحِ نکاح کی فضیلت مسئلہ 2 نکاح انسان میں شرم و حیا پیدا کرتا ہے۔ مسئلہ 3 نکاح آدمی کو بدکاری سے بچاتا ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَائَ ۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ فَاِنَّہٗ اَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَاَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَ مَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالصَّوْمِ فَاِنَّہٗ لَہٗ وِجَائٌ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا ’’اے جوان لوگو ! تم میں سے جو استطاعت رکھے وہ نکاح کرے اس لئے کہ نکاح آنکھوں میں شرم پیداکردیتاہے اور شرمگاہ کو (زنا سے) بچاتا ہے اور جو شخص خرچ کی طاقت نہ رکھے وہ روزہ رکھے کیونکہ روزہ اس کی خواہش نفس ختم کر دے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 4 نکاح جنسی آلودگی ،جنسی ہیجان اور شیطانی خیالات و افعال سے محفوظ رکھتا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((اِذَا اَحَدُکُمْ اَعْجَبَتْہُ الْمَرْأَۃُ فَوَقَعَتْ فِیْ قَلْبِہٖ فَلْیَعْمَدْ اِلَی امْرَأَتِہٖ فَلْیُوَاقِعْہَا فَاِنَّ ذٰلِکَ یَرُدُّ مَا فِیْ نَفْسِہٖ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کسی آدمی کو کوئی عورت خوبصورت لگے اور اس کے دل میں اس کی محبت آئے تو اسے اپنی بیوی کے پاس جانا چاہیے اور اس سے صحبت کرنی چاہیے ایسا کرنے سے آدمی کے دل سے اس عورت کا خیال جاتا رہے گا ۔‘‘اسے مسلم
Flag Counter