Maktaba Wahhabi

8 - 186
طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا؟ ٭ بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا؟ ٭ عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی؟ ٭ عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا؟ ٭ عورت کو فکر معاش سے باعزت اور باوقار آزادی کس نے دلائی؟ ٭ بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کرکے عورت کو عزت اورعظمت کس نے بخشی؟ ٭ عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی؟ ٭ عورت کی عزت اور آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو سنگسار کرنے کا قانون کس نے نافذ کیا؟ ٭ عورت کو بحیثیت ماں کے، مرد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ حسن سلوک کا مستحق کس نے قرار دیا؟
Flag Counter