Maktaba Wahhabi

85 - 186
اَلنِّکَاحُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ 23 پاکدامن عورتوں کا نکاح پاکدامن مردوں سے اور بدکار عورتوں کا نکاح بدکار مردوں سے کرنے کا حکم ہے۔ ﴿ اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَالْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِ وَالطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَالطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِ،﴾(26:24) ’’بدکار عورتیں بدکار مردوں کے لیے ہیں اور بدکار مرد بدکار عورتوں کے لیے ہیں۔‘‘(سورہ نور ،آیت نمبر26) مسئلہ 24 مطلقہ خاتون عدت کے بعد دوسرا نکاح کر لے اور دوسرا شوہر اپنی آزاد مرضی سے اسے طلاق دے دے تو مطلقہ خاتون عدت گزارنے کے بعد پہلے شوہر سے نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔ وضاحت : آیت مسئلہ نمبر66کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 25 عورتوں کی وراثت زبردستی حاصل کرنا منع ہے ۔ مسئلہ 26 شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنے سے روکنا منع ہے۔ مسئلہ 27 عورت کی ناپسندیدہ شکل و صورت یا گفتگو یا عادات وغیرہ کو دیکھ کر فورا علیحدگی کا فیصلہ کرنے کی بجائے حتی الامکان صبر و تحمل اور در گزر سے کام لے کر تعلق ازدواج نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
Flag Counter