Maktaba Wahhabi

124 - 288
۔۶۔ بلاعذر جماعت سے پیچھے رہنے والے کی نماز کا نہ ہونا حضراتِ ائمہ ابوداؤد،ابن ماجہ،ابن منذر،ابن حبّان،دار قطنی اور بغوی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَنْ سَمِعَ النِّدَائَ،فَلَمْ یَأْتِہِ،فَلَا صَلَاۃَ لَہُ إِلَّا مِنْ عُذْرٍ‘‘۔[1] ’’جو شخص اذان سن کر نہ آئے،تو سوائے عذر کے اس کی نماز نہیں۔‘‘ اس بارے میں دو باتیں ہیں: ا:اس حدیث کے حوالے سے پانچ محدّثین کے اقوال: ۱: امام ابوداؤد نے اسے حسبِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے:
Flag Counter