Maktaba Wahhabi

155 - 288
مبحثِ سوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کا نمازِ باجماعت کے لیے اہتمام تمہید: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین باجماعت نماز کا خصوصی اہتمام کرتے۔توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں دو عنوانوں کے تحت گفتگو کی جارہی ہے۔ ا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام ب:سلف صالحین کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام ۔ا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باجماعت نماز کے لیے اہتمام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہ تھے،کہ دوسروں کو باجماعت نماز کا حکم دیں اور خود اس بارے میں توجّہ نہ فرمائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم روز مرہ زندگی اور انتہائی کٹھن اور مشکل ترین حالات میں بھی اس بارے میں سب سے زیادہ اہتمام فرمانے والے تھے۔ سیرتِ طیبہ کے حوالے سے اس بارے میں چھ مثالیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ۱:نمازِ فجر کے ضیاع کے ڈر سے سونے کی خاطر پڑاؤ نہ ڈالنا: ۲:پڑاؤ ڈال کر سونے سے پیشتر صحابہ کو جگانے کی ذمہ داری سونپنا:
Flag Counter