Maktaba Wahhabi

17 - 288
۳: صحیحین کے علاوہ دیگر کتب سے نقل کردہ احادیث کے متعلق اہلِ علم کے اقوال درج کیے گئے ہیں۔بخاری و مسلم کی احادیث کی صحت پر اُمت کے اجماع کے سبب ان کے بارے میں کسی کا قول ذکر نہیں کیا گیا۔[1] ۴: آیاتِ شریفہ اور احادیثِ مبارکہ سے استدلال کرتے وقت معتبر تفاسیر اور شروحِ احادیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔ ۵: باجماعت نماز کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کے اہتمام کے واقعات معتمد مصادر سے لیے گئے ہیں۔ ۶: باجماعت نماز کے متعلق مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کے اقوال و آراء عموماً ان کی طرف منسوب لوگوں کے ہاں معتبر کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ۷: مذکورہ بالا علماء میں سے اکثریت کا مختصر تعارف،معتبر مآخذ کی روشنی میں،کتاب کے حو اشی میں دیا گیا ہے۔ ۸: مراجع و مصادر تک رسائی میں آسانی کے لیے،ان کی فہرست میں،ان کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں۔ خاکہ ٔکتاب: پیشِ لفظ مبحث ِاوّل:نمازِ با جماعت کے فضائل مبحث ِدوم:نمازِ باجماعت کی فرضیّت مبحث ِسوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کا نمازِ باجماعت کے لیے اہتمام مبحث ِچہارم:با جماعت نماز کے متعلق علمائے اُمت کا موقف
Flag Counter