Maktaba Wahhabi

239 - 288
ب:حضرت امام رحمہ اللہ کی رائے میں بچے کو مسجد میں حاضری اور جماعت میں شرکت کا حکم دیا جائے،تاکہ وہ بچپنے ہی سے اس کا عادی ہوجائے۔ ج:ایک روایت کے مطابق حضرت امام نے نمازِ باجماعت کو[فرضِ عین] قرار دیا ہے۔ د:شافعی محدّثین کی ایک جماعت جیسے ابوثور،ابن خزیمہ،ابن منذر اور ابن حبّان،باجماعت نماز کو[فرضِ عین] سمجھتے ہیں۔ ہ:امام نووی کی رائے میں یہ[فرضِ کفایہ] ہے۔ و:[فرضِ کفایہ] سے مراد یہ نہیں،کہ کچھ لوگوں کے ادا کرنے سے باقی لوگوں کے ذمے کچھ باقی نہیں رہتا،بلکہ وہ باقی لوگوں کے لیے[سنّت مؤکَّدہ] ہے،جس کے کرنے پر ثواب اور نہ کرنے پر گناہ ہوتا ہے۔ ز:بعض شافعی علماء نے اسے[سنّت مؤکَّدہ] قرار دیا ہے۔ ح:بعض دیگر شافعی علماء نے اسے[سنّت] کہا ہے،لیکن ان کا اس سے مقصود[سنّت مؤکَّدہ] ہے۔ ۔د۔ حنبلی علماء کا موقف توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر پہلے حنبلی علمائے کرام کے اقوال وآراء اور پھر ان سے اخذ کردہ نتائج درج کیے جائیں گے۔
Flag Counter