Maktaba Wahhabi

34 - 288
’’نماز کے لیے آئے ہوئے شخص کے قدموں سے گناہوں کے جھڑنے اور درجات کی بلندی کا ذکر،یہاں تک کہ وہ اپنے گھر واپس آئے۔‘‘ ز:پاک صاف ہو کر فرض نماز کی خاطر نکلنے والے کا احرام والے حاجی کی مانند اجر: امام احمد اور امام ابوداؤد نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ خَرَجَ مِنْ بَیْتِہِ مُتَطَہِّرًا إِلٰی صَلَاۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ فَأَجْرُہُ کَأَجْرِ الْحَاجِّ الْمُحْرِمِ۔‘‘ [1] ’’اپنے گھر سے اچھی طرح پاک صاف ہو کر فرض نماز کے لیے روانہ ہونے والے شخص کا اجر احرام باندھ کر حج کرنے والے شخص کے اجر کی مانند ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد[کَأَجْرِ الْحَاجِّ الْمُحْرِمِ] ’’احرام والے حاجی کے ثواب کی مانند‘‘ کی شرح میں علامہ زین العرب رقم طراز ہیں: ’’کَامِلُ أَجْرِہِ۔‘‘[2] ’’اس(یعنی حج)کا پورا ثواب۔‘‘ اللہ اکبر! پاک صاف ہو کر فرض نماز کی خاطر مسجد جانے کا ثواب کتنا عظیم الشان اور زیادہ ہے! توفیقِ الٰہی سے اس کی وجہ سے ہر روز پانچ،ہفتے میں پینتیس،مہینے میں
Flag Counter