Maktaba Wahhabi

35 - 288
ایک سو پچاس اور ہر سال میں ایک ہزار سات سو پچھتّر بار حج کرنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔اگر اس قدر عظیم المرتبت اور اتنا زیادہ ثواب صرف جانے پر ہے،تو سنّت کے مطابق نمازِ باجماعت ادا کرنے پر اجر کیسا اور کتنا ہو گا؟اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَا تَحْرِمْنَا مِنْہُ إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْمُجِیْبُ۔[1] ح:اللہ تعالیٰ کا مسجد کی طرف روانہ ہونے والے کے لیے ضامن ہونا: امام ابوداؤد نے حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ثَلَاثَۃٌ کُلُّہُمْ ضَامِنٌ عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ:رَجُلٌ خَرَجَ غَازِیًا فِيْ سَبِیلِ اللّٰہِ،فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللّٰہِ حَتّٰی یَتَوَفَّاہُ،فَیُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ أَوْ یَرُدَّہُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِیمَۃٍ؛ وَرَجُلٌ رَاحَ إِلَی الْمَسْجِدِ،فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللّٰہِ حَتّٰی یَتَوَفَّاہُ،فَیُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ أَوْ یَرُدَّہُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِیمَۃٍ ؛ وَرَجُلٌ دَخَلَ بَیْتَہُ بِسَلَامٍ،فَہُوَ ضَامِنٌ عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘[2] ’’اللہ تعالیٰ تین(اقسام کے لوگوں)کے ضامن ہیں:اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کی خاطر نکلنے والا اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں ہوتا ہے۔اسے فوت کریں،تو جنت میں داخل فرمائیں گے یا اسے حاصل ہونے والے اجر و غنیمت کے ساتھ لوٹائیں گے، مسجد کی طرف جانے والا اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں ہوتا ہے۔اسے فوت کریں،تو جنت میں داخل فرمائیں گے یا حاصل ہونے والے اجر و غنیمت
Flag Counter