Maktaba Wahhabi

70 - 288
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ الشَّیْطَانَ ذِئْبُ الْإِنْسَانِ کَذِئْبِ الْغَنَمِ،یَأْخُذُ الشَّاۃَ الْقَاصِیَۃَ وَالنَّاحِیَۃَ،فَإِیَّاکُمْ وَالشِّعَابَ،وَعَلَیْکُمْ بِالْجَمَاعَۃِ وَالْعَامَّۃِ وَالْمَسْجِدِ۔‘‘ [1] ’’بلاشبہ شیطان انسانوں کا بھیڑیا ہے،جیسے کہ بکریوں کے لیے بھیڑیا ہوتا ہے،جو کہ گلہ سے دُور ہونے والی اور کنارے والی بکری پکڑ لیتا ہے۔پس تم(الگ الگ)وادیوں(میں بھٹکنے)سے بچو۔جماعت،عام مسلمانوں اور مسجد کے ساتھ چمٹے رہو۔‘‘ با جماعت نماز کے بارے میں کوتاہی کرنے والا خود کو کتنی بڑی ہلاکت کے حوالے کرتا ہے۔اَللّٰہُمَّ لَا تَجْعَلْنَا مِنْہُمْ۔آمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔[2] ۔۱۴۔ نمازیوں کی تعداد میں اضافے سے نمازِ باجماعت کی فضیلت میں اضافہ حضراتِ ائمہ ابوداؤد طیالسی،عبد بن حمید،احمد،ابوداؤد،نسائی،ابن خزیمہ،ابن حبان اور حاکم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ صَلَاۃَ الرَّجُلِ مَعَ الرَّجُلِ أَزْکٰی مِنْ صَلَاتِہِ وَحْدَہُ،وَ صَلَاتَہُ مَعَ الرَّجُلَیْنِ أَزْکٰی مِنْ صَلَاتِہِ مَعَ الرَّجُلِ،وَمَا کَثُرَ فَہُوَ أَحَبُّ إِلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘ [3]
Flag Counter