Maktaba Wahhabi

73 - 288
کی انفرادی نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے۔‘‘ اللہ اکبر! نماز کے باجماعت ادا کرنے سے اس کی حیثیت میں کس قدر اضافہ ہوتا ہے ! دو کی با جماعت نماز چار کی انفرادی نماز؛ چار کی با جماعت آٹھ کی انفرادی نماز؛ آٹھ کی باجماعت سو کی انفرادی نماز کے برابر نہیں،بلکہ اس سے زیادہ پاکیزہ ہے۔کس قدر زیادہ پاکیزہ ہے؟اجر و ثواب عطا کرنے والے رب ذوالجلال ہی اس پاکیزگی کی کیفیت اور مقدار کو جانتے ہیں۔ علاوہ ازیں جب آٹھ افراد کی باجماعت نماز سو کی انفرادی نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے،تو سو کی باجماعت نماز کتنے افراد کی انفرادی نماز سے زیادہ پاکیزہ ہو گی؟پھر جب سیکڑوں،ہزاروں،بلکہ حرمین شریفین میں لاکھوں لوگ با جماعت نماز اد اکرتے ہیں،تو وہ کتنے لوگوں کی انفرادی نماز سے زیادہ پاکیزہ ہو گی؟ اے اللہ کریم! با جماعت نماز کے اس عظیم فائدہ کو حاصل کرنے والے لوگوں میں ہمیں اور ہماری اولادوں کو شامل فرما دیجیے۔آمِیْنَ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ۔۱۶۔ تکبیرِ تحریمہ کے ساتھ چالیس دن با جماعت نماز سے دو باتوں سے نجات امام ترمذی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ صَلَّی لِلّٰہِ أَرْبَعِیْنَ یَوْمًا فِيْ جَمَاعَۃٍ یُدْرِکُ التَّکْبِیْرَۃَ الأُوْلٰی کُتِبَ لَہُ بَرَائَ تَانِ:بَرَائَ ۃٌ مِنَ النَّارِ وَبَرَائَ ۃٌ مِنَ النِّفَاقِ۔‘‘ [1]
Flag Counter