Maktaba Wahhabi

81 - 288
۔ج۔ نمازِ فجر کے لیے اوّلین جانے والے کے لیے عَلم بردار فرشتے کی رفاقت امام ابن ابی عاصم اور امام ابو نعیم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک حضرت مِیثَم رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،(کہ)انہوں نے بیان کیا: بَلَغَنِيْ: ’’أَنَّ الْمَلَکَ یَغْدُوْ بِرَایَتِہِ مَعَ أَوَّلِ مَنْ یَغْدُوْ إِلَی الْمَسْجِدِ،فَلَا یَزَالُ بِہَا مَعَہُ حَتّٰی یَرْجِعَ،فَیَدْخُلُ بِہَا مَنْزِلَہُ،وَأَنَّ الشَّیْطَانَ یَغْدُوْ بِرَایَتِہِ إِلَی السُّوْقِ مَعَ أَوَّلِ مَنْ یَغْدُوْ،فَلَا یَزَالُ بِہَا مَعَہُ،حَتّٰی یَرْجِعَ،فَیُدْخِلُہَا مَنْزِلَہُ۔‘‘[1] ’’مجھے یہ بات پہنچی ہے: ’’بے شک فرشتہ اپنا عَلم اٹھائے سب سے پہلے مسجد جانے و الے کے ساتھ جاتا ہے اور اس کے واپس گھر داخل ہونے تک اس کے ہمراہ رہتا ہے اور بلاشبہ سب سے پہلے بازار جانے والے کے ہمراہ شیطان اپنا جھنڈا تھامے جاتا ہے۔پھر اپنے عَلم سمیت اس کے واپس(گھر)آنے تک اس کے ساتھ رہتا ہے،یہاں تک کہ وہ اسے(یعنی اپنے جھنڈے
Flag Counter