Maktaba Wahhabi

89 - 288
مشغول حضرات ہر ہفتہ میں چھٹیوں کے دنوں اور سالانہ تعطیلات میں اس عمل کی بدولت توفیقِ الٰہی سے اپنے لیے نیکیوں کے ذخائر جمع کرسکتے ہیں۔ ک:اگر کوئی خاتون گھر ہی میں نمازِ فجر بروقت اد اکر کے اپنی جائے نماز پر بیٹھی ذکر کرتی رہے،پھر طلوعِ آفتاب کے بعد دو رکعتیں ادا کرے،تو وہ بھی ان شاء اللہ تعالیٰ مذکورہ بالا چاروں احادیث میں بیان کردہ اجر و ثواب کی مستحق ہو گی،کیونکہ اس کی گھر والی نماز مسجد والی نماز سے بہتر ہے۔وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔[1] ۔ح۔ رات اور دن کے فرشتوں کا فجر و عصر میں اجتماع ۔ط۔ با جماعت فجر و عصر والوں کے لیے فرشتوں کی شفاعت امام بخاری نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا:’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ تَفْضُلُ صَلَاۃُ الْجَمِیْعِ صَلَاۃَ أَحَدِکُمْ وَحْدَہُ بِخَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ جُزْئً ا،وَتَجْتَمِعُ مَلَائِکَۃُ اللَّیْلِ وَمَلَائِکَۃُ النَّہَارِ فِيْ صَلَاۃِ الْفَجْرِ۔‘‘ ثُمَّ یَقُوْلُ أَبُوْہَرَیْرَۃُ رضی اللّٰهُ عنہ:’’فَاقْرَأُوا إِنْ شِئْتُمْ:(إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا)۔[2]،[3] ’’تم میں سے ایک شخص کی منفرد نماز سے با جماعت نماز پچیس گنا افضل
Flag Counter