Maktaba Wahhabi

112 - 180
عَذَابُ الْقَبْرِ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ عذابِ قبر ، قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ 61 سمند ر میں غرق ہونے کے بعدآل فرعون کو روزانہ صبح و شام آگ کا عذاب دیا جاتا ہے ۔ ﴿ وَحَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْئُ الْعَذَابِ،اَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْھَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا وَیَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ اَدْخِلُوْآ آلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّالْعَذَابِ ،﴾(40: 45۔46) ’’آل فرعون بد ترین عذاب کے پھیر میں آگئے جہنم کی آگ کے سامنے وہ صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جب قیامت کی گھڑی آئے گی تو حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کرو۔ ‘‘ (سورۃ مومن ،آیت نمبر 46-45) مسئلہ 62 موت کے وقت سے ہی کافروں کو عذاب شروع ہوجاتا ہے۔ ﴿ وَلَوْ تَرٰیٓ اِذِالظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰئِکَۃُ بَاسِطُوْآ اَیْدِیْھِمْ اَخْرِجُوْآ اَنْفُسَکُمْ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْھُوْنِ بِمَا کُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَی اللّٰہِ غَیْرَ الْحَقِّ وَکُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِہٖ تَسْتَکْبِرُوْنَ ، ﴾(93:6) ’’کاش ! تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھو جب وہ جان کنی کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھاکر کہہ رہے ہوتے ہیں ، لاؤ نکالو اپنی جانیں آج تمہیں ان باتوں کی پاداش میں رسوا کن عذاب دیا جائے گا جو تم ناحق اللہ تعالیٰ کے بارے میں کہا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی آیات کے مقابلے میں تکبر کیا کرتے تھے۔‘‘ (سورۃ انعام ، آیت نمبر 93) مسئلہ 63 کافروں کی روح قبض کرتے ہی فرشتے انہیں جہنم کے عذاب میں
Flag Counter