Maktaba Wahhabi

147 - 180
عَذَابُ الْقَبْرِ وَ السَّلَفُ عذاب قبر اور سلف صالحین مسئلہ128 رسول صلی اللہ علیہ وسلم اکرم ہر نماز میں عذاب قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے ۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر57 کے تحت ملاحظہ فرمائیں ۔ مسئلہ 129 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا عذاب قبر سے خوف ! وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر 130کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 130 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ عذاب قبر کے خوف سے اس قدرروتے کہ ریش مبارک تر ہوجاتی ۔ عَنْ ھَانِیْئٍ مَوْلٰی عُثْمَانَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : کَانَ عُثْمَانُ اِذَا وَقَفَ عَلٰی قَبْرٍ بَکٰی حَتّٰی یَبُلَّ لِحْیَتُہٗ ‘ فَقِیْلَ لَہٗ : تُذْکَرُ الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ ‘ فَلاَ تَبْکِیْ وَتَبْکِیْ مِنْ ھٰذَا ؟ فَقَالَ : اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ : ((اِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَۃِ، فَاِنْ نَجَا مِنْہُ فَمَا بَعْدَہٗ أَیْسَرُ مِنْہُ وَاِنْ لَمْ یَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہٗ أَشَدُّمِنْہُ )) قَالَ : وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَارَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ اِلاَّ وَ الْقَبْرُ اَفْظَعُ مِنْہُ ))۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (حسن) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت ہانی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو اس قدر روتے کہ داڑھی مبارک تر ہوجاتی ۔آپ سے عرض کیا گیا ’’آپ جنت اور دوزخ کا ذکر فرماتے ہیں تو نہیں روتے لیکن قبر کے ذکر پر اس قدر روتے ہیں؟‘‘ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’ قبر آخرت کی منازل میں سے سب سے پہلی منزل ہے
Flag Counter