Maktaba Wahhabi

171 - 180
اَیْنَ یُقِیْمُ الرُّوْحُ بَعْدَ الْخُرُوْجِ مِنَ الْجَسَدِ؟ جسم سے نکلنے کے بعد روح کہاں قیام کرتی ہے؟ مسئلہ155 وفات کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارک عرشِ الٰہی کے قریب جنت الفردوس کے بلند ترین مقام پر موجود ہے۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا صَلّٰی صَلاَۃً اَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہٖ فَقَالَ (( مَنْ رَّاٰی مِنْکُمُ اللَّیْلَۃَ رُؤْیَا )) قَالَ : فَاِنْ رَّاٰی اَحَدٌ قَصَّہَا ، فَیَقُوْلُ (( مَا شَائَ اللّٰہُ )) فَسَاَلَنَا یَوْمًا فَقَالَ (( ہَلْ رَّاٰی مِنْکُم اَحَدٌ رُّوْیَا؟)) قُلْنَا : لاَ، قَالَ لٰکِنِّیْ رَأَیْتُ اللَّیْلَۃَ رَجُلَیْنِ اِتْیَانِیْ …………(قَالَ اَحَدُہُمْا) اَنَا جِبْرِیْلُ وَ ہٰذَا مِیْکَائِیْلُ فَاَرْفَعْ رَاْسَکَ فَرَفَعْتُ رَأْسِیْ فَاِذَا فَوْقِیْ مِثْلُ السَّحَابِ قَالَا : ذٰلِکَ مَنْزِلُکَ، فَقُلْتُ : دَعَانِیْ اَدْخُلْ مَنْزِلِیْ ، قَالَا : اِنَّہٗ بَقِیَ لَکَ عُمْرٌ لَمْ تَسْتَکْمِلْہُ فَلَوِاسْتَکْمَلْتَ اَتَیْتَ مَنْزِلَکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (نماز فجر کے بعد) ہماری طرف چہرہ مبارک کرکے پوچھتے ’’آج رات تم میں سے کس نے خواب دیکھا ہے ؟‘‘اگر کسی نے خواب دیکھا ہوتا تو وہ بیان کرتا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق اس کی تعبیر بیان فرماتے۔ ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے پوچھا ’’کیا تم میں سے آج رات کسی نے خواب دیکھا ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا ’’نہیں!‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اچھا ! آج رات میں نے خواب دیکھا ہے، دو آدمی میرے پاس آئے (ان میں سے ایک نے کہا ) میں جبریل ہوں اور یہ میکائیل ہے ۔ آپ اپنا سر اٹھائیں ۔میں نے اپنا سر اٹھایا تو میں نے اپنے اوپر بادل جیسی کوئی چیز دیکھی دونوں نے مجھے بتایا کہ (جنت میں) یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محل ہے ۔‘‘میں نے کہا ’’ذرا ہٹو میں اپنے محل میں داخل ہو کر دیکھوں (کیسا ہے؟) ‘‘ دونوں نے کہا ’’آپ کی (دنیا میں) کچھ عمر
Flag Counter