Maktaba Wahhabi

174 - 180
ہَلْ یُمْکِنُ رُجُوْعُ الْاَرْوَاحِ اِلَی الدُّنْیَا ؟ کیا ارواح کا دنیا میں واپس آناممکن ہے ؟ مسئلہ160 مرنے کے بعد کسی نبی ‘ ولی یا شہید کی روح کا دنیا میں واپس آنا ممکن نہیں۔ ﴿وَجَِٖآئَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَۃِ رَجُلٌ یَّسْعٰی قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَ ، اتَّبِعُوْا مَنْ لاَّ یَسْئَلُکُمْ اَجْرًا وَّھُمْ مُّھْتَدُوْنَ، وَمَالِیَ لَآ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ ، ئَ اَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِہٖ ٓ اٰلِھَۃً اَنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لاَّ تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُھُمْ شَیْئًا وَّلاَ یُنْقِذُوْنِ، اِنِّیْ ٓ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ، اِنِّیْ آمَنْتُ بِرَبِّکُمْ فَاسْمَعُوْنِ ، قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّۃَ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَ ، بِمَا غَفَرَلِیْ رَبِّیْ وَجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُکْرَمِیْنَ ،﴾ (27-20:36) ’’اور اتنے میں شہر کے دور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتاہوا آیا اور بولا اے میری قوم کے لوگو !رسولوں کی پیروی اختیارکرو ۔ ان لوگوں کی پیر وی اختیار کرو جو تم سے کوئی اجر نہیں چاہتے اور ہدایت یافتہ ہیں ۔ میں آخر اس ہستی کی عبادت کیوں نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے کیا میں اسے چھوڑکر دوسرے معبود بنا لوں ؟ حالانکہ اگر رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ ان کی شفاعت میرے کام آسکتی ہے اور نہ ہی وہ مجھے (اللہ کی پکڑسے )بچا سکتے ہیں ۔اگر میں ایسا کروں تو صریح گمراہی میں مبتلا ہوجاؤں گا لہٰذا میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا ہوں اور (تمہیں بھی کہتا ہوں )تم بھی میری بات غور سے سنو اور ایمان لے آؤ (آخر کار لوگوں نے اسے قتل کردیا ) اسے کہہ دیا گیا ’’داخل ہوجاؤجنت میں‘‘اس نے کہا کاش میری قوم کو معلوم ہوتا کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرمادی اور مجھے باعزت لوگوں میں داخل فرمایا۔‘‘ (سورۃ یٰسین، آیت نمبر 20 تا 27) وضاحت : مرنے کے بعد اگر روح کا دنیامیں آنا اورکسی سے ہمکلام ہونا ممکن ہوتاتو مومن آدمی کبھی یہ حسرت بھرے الفاظ نہ کہتا
Flag Counter