Maktaba Wahhabi

9 - 180
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلاَۃُ وَ السَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْاَمِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ اَمَّا بَعْدُ ! اس دلفریب ، آرام دہ اور پر آسائش زندگی کے بعد آنے و الے تمام مراحل انتہائی کٹھن ، تکلیف دہ اورالمناک ہیں سب سے پہلا مرحلہ موت کا ہے۔ موت وہ کڑوا گھونٹ ہے جسے ہر جاندار نے پینا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَۃُ الْمَوْتِ﴾ ’’ہر جاندار نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔‘‘(آل عمران ، آیت 185) دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (کُلَّ شَیْ ئٌ ہَالِکٌ اِلاَّ وَجْہَہٗ) ’’ اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے ۔ ‘‘(سورہ القصص، آیت 88) مرنے کے بعد چونکہ کوئی شخص واپس نہیں پلٹتا اس لئے ٹھیک ٹھیک یہ بتانا کہ مرنے کی کیفیت کیا ہوتی ہے، ممکن نہیں البتہ قرآن و حدیث میں موت کی شدت اور سختی کا جو ذکر آیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیاوی زندگی کے سارے مصائب و آلام، سارے رنج و غم اور ساری تکلیفیں مصیبتیں اکٹھی کردی جائیں تو موت کی تکلیف اور شدت ان سے زیادہ ہوگی۔ سورہ ق میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
Flag Counter