Maktaba Wahhabi

97 - 180
عَقَابَاتُ الْمُحْتَضَرِ مرتے وقت کافر کی سزائیں مسئلہ 31 مرتے وقت کافر آدمی کو درج ذیل دس قسم کی یا ان میں سے بعض سزائیں دی جاتی ہیں ۔ 1 کافر کی روح قبض کرنے کے لئے انتہائی خوفناک سیاہ چہرے والے فرشتے آتے ہیں ۔ 2 کافر کی روح قبض کرنے والے فرشتے اپنے ساتھ ٹاٹ کا کفن لے کر آتے ہیں ۔ 3 روح قبض کرنے سے پہلے ہی فرشتے کافر کو یہ کہہ کر ڈرانا شروع کردیتے ہیں ’’اے ناپاک روح ‘ نکل اس جسم سے اور چل اللہ کے غصہ اور غضب کی طرف ۔ ‘‘ 4 کافر کی روح قبض کرتے وقت فرشتے اس کے چہرے اور پیٹھ پر تھپڑ مارتے ہیں ۔ 5 کافر کی روح قبض کرتے وقت فرشتے کافر کو آگ کے عذاب کا ’’مژدہ ‘‘ بھی سناتے ہیں ۔ 6 مرتے وقت کافر کی روح سے روئے زمین پر پائے جانے والے
Flag Counter