Maktaba Wahhabi

101 - 227
’’ اے اللہ!آسمانوں کے رب!اورر عرشِ عظیم کے رب!اور[اے]ہمارے رب اور ہر چیز کے رب![اے]تورات، انجیل اور قرآن نازل فرمانے والے![اے]دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے!میں ہر[اس]چیز کی شر سے آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں، کہ آپ اس کی پیشانی کو پکڑنے والے ہیں۔ آپ اوّل ہیں، کہ آپ سے پہلے کوئی چیز نہیں، آپ آخر ہیں، کہ آپ کے بعد کوئی چیز نہیں، آپ ظاہر ہیں، کہ کوئی چیز آپ سے اوپر نہیں، اور آپ باطن ہیں، کہ کوئی چیز آپ سے زیادہ پوشیدہ نہیں۔ ہماری طرف سے قرض ادا فرمادیجیے اور ہمیں فقر سے غنی فرمادیجیے۔ ‘‘ (۵) قرض کی عدم ادائیگی سے اخلاقی طور پر روکنا اسلامی شریعت میں وسعت کے باوجود قرض کے بروقت ادا نہ کرنے کو سنگین برائی قرار دیا گیا ہے اور شدت کے ساتھ اس سے روکا گیا ہے۔ توفیق الٰہی سے اس سلسلے میں گفتگو تین عنوانوں کے ضمن میں کی جارہی ہے: ۱:عدم ادائیگی اور اس میں تاخیر دونوں کا ظلم ہونا: قرآن و سنت میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے، کہ استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کرنا، یا اس کی ادائیگی میں تاخیر کرنا ظلم ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے: وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ [1]
Flag Counter