Maktaba Wahhabi

177 - 227
مبحث ہشتم :قرض کے ساتھ کوئی اور شرط لگانا بسااوقات قرض لیتے دیتے وقت کوئی اور شرط بھی لگادی جاتی ہے یااس کے بعد کسی خاص نوعیت کا طرزِ عمل یا لین دین شروع ہوجاتا ہے۔ اس بارے میں صحیح صورتِ حال سمجھنے سمجھانے کی خاطر توفیق الٰہی سے درج ذیل عنوانات کے تحت تفصیلی گفتگو کی جارہی ہے: ۱: قرض کے ساتھ ایک اور خرید و فروخت کا معاملہ ۲: قرض کے ساتھ کرایہ کا لین دین ۳: قرض میں دی ہوئی چیز سے اعلیٰ یا زیادہ کی واپسی کی شرط ۴: مقروض کی طرف سے قرض دینے کی شرط لگانا ۵: دوسرے شہر میں قرض کی واپسی کی شرط ۶: مقروض کا ہدیہ دینا ۷: مقروض سے خدمت یا مہمانی لینا (۱) قرض کے ساتھ ایک اور خرید و فروخت کا معاملہ اس کی صورت یہ ہے، کہ قرض دیا جائے اور اس کے ساتھ ہی مقروض سے کوئی چیز خریدنے کی شرط یا اس کے ہاتھ فروخت کرنے کی شرط لگائی جائے۔ اس کی دو شکلیں ہیں۔ایک یہ ہے، کہ قرض کے ساتھ طے شدہ تجارتی لین دین
Flag Counter