Maktaba Wahhabi

244 - 227
تجارتی اداروں کو رقم ادا کرتا ہے۔ اس کٹوتی کا سبب یہ ہے، کہ بنک بلوں کی فوراً ادائیگی کرتا ہے، اور کارڈ والے سے کچھ مدت بعد رقم وصول کرتا ہے۔رقم کی وصولی اور ادائیگی میں مدت میں اختلاف کی بنا پر کٹوتی سود کے زمرہ میں شامل ہے۔ ج:اس کارڈ والے عام طور پر مقرہ مدت میں واجب الذمہ رقوم ادا نہیں کرپاتے۔ اس طرح مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی صورت میں، یہ کارڈسودی لین دین کا سبب بنتا ہے۔ ۳:کارڈ کی تیسری قسم میں مذکورہ بالا تینوں خرابیاں حتمی طور پر موجود ہوتی ہیں، اس لیے یہ اوّل تا آخر ناجائز کے زمرہ میں شامل ہے۔ اپیل: اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے راقم السطور اپیل کرتا ہے، ا: امت کے مال داروں سے، کہ وہ: ۱:ضرورت مند لوگوں کو قرض دیں۔ ۲:قرض کی واپسی کے تقاضا میں نرمی اور آسانی اختیار کریں۔ ۳:تنگدست اور نادار مقروضوں کو مہلت دیں، ممکن ہو تو ان کے ذمہ قرض کو کلی یا جزوی طور پر معاف کر دیں۔ ۴:قرض کے ساتھ کوئی دوسرا معاملہ جیسے خرید و فروخت کا معاملہ، کرایہ پر لین دین کا معاملہ، مقروض سے کسی خدمت کے لینے کا معاملہ نہ کریں، اور نہ ہی قرض کے ساتھ کوئی ایسی شرط عائد کریں، کہ اس کے ذریعہ دئے ہوئے قرض کے علاوہ کوئی اور چیز یا فائدہ مقروض سے حاصل ہو۔
Flag Counter