Maktaba Wahhabi

63 - 227
[قرضہ جات کے متعلق باب] میں ذکر کیا ہے اور اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ تَیْسِیْرِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا الْأُمُوْرَ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ عَلَی المُیَسِّرِ عَلَی الْمُعْسِرِیْنَ۔][1] [ناداروں پر آسانی کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے دنیا و آخرت میں آسانی فرمانے کا ذکر۔] حافظ منذری نے [اَلتَّرْغِیْبُ فِي الْقَرْضِ وَمَا جَائَ فِي فَضْلِہِ][2] [قرض دینے کی ترغیب اور اس کے متعلق جو فضائل وارد ہوئے ہیں] کے عنوان کے تحت اس کو روایت کیا ہے۔ ب۔ ترغیب قرض کے متعلق خصوصی احادیث: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں قرض دینے کی خصوصی طور پر ترغیب دی ہے۔ ان میں سے پانچ مندرجہ ذیل ہیں: ۱۔ امام احمد نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ السَّلَفَ یَجْرِيْ مَجْرَی شَطْرِ الصَّدَقَۃِ۔‘‘ [3] ’’بلاشبہ قرض آدھے صدقہ کے برابر ہے۔‘‘ اور سنن ابن ماجہ میں ہے: ’’مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُقْرِضُ مُسْلِمًاقَرْضًا مَرَّتَیْنِ إِلاَّ کَانَ
Flag Counter