Maktaba Wahhabi

14 - 38
تحقیقی مساعی ہیں کہ آج محققین یورپ ہمیں رشک بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اور ہمارے محدثین کرام کی مثالی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ نادانی کی انتہا لیکن افسوس کہ آج نام نہاد مسلمانوں کا ایک گروہ اس سرمایہ ناز و افتخار کو ظنون و اوہام کا پلندہ خیال کرتا ہے اور حدیث و سنت کے تمام ذخائر کو عجمی سازش قرار دیتے ہوئے اسلام کے حسین چہرہ پر بدنما داغ سے تعبیر کرتا ہے اور ہمارے خیال میں یہ انداز فکر اسلامی کی ثقافت اور اپنے فکری، علمی اور تاریخی سرمایہ کو اپنے ہاتھوں تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ اسلامی نظام پر بے اعتمادی ہمارے ملک میں اس گروہ کے سرغنہ مسٹر غلام احمد پرویز ہیں، انہوں نے ادارہ "طلوع اسلام" کے نام سے ہم خیال حضرات کو اپنے گرد جمع کر رکھا ہے، اور انہی مسائل پر مشتمل لٹریچر شائع کرنے میں مصروف ہیں۔ آگے بڑھنے سے پیشتر ہم آپ کو مسٹر پرویز کے خیالات کی ایک جھلک دکھانا ضروری خیال کرتے ہیں۔
Flag Counter