Maktaba Wahhabi

25 - 38
ہیں کہ انہوں نے کتاب الٰہی کو چیستان بنا دیا ہے۔ لیکن اللہ جانے ان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ جملہ قرآنی علوم اور قواعد عرب سے بے نیاز "معارف" کے نام پر جو کہتے چلے جائیں اور ان کو توجہ دلانے والا گردن زدنی قرار پائے۔ بین الاقوامی ضیافت پرویز صاحب نے فقرہ نمبر: 3 میں حجاج کی قربانی کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ : "قربانی کا اصل مقصد یہ ہے کہ میدان عرفات میں طے شدہ لائحہ عمل کی تفصیلات مرتب کرنے کے لئے جب حجاج کا بین الاقوامی اجتماع دو تین دن تک منیٰ میں رہے گا، تو ان مذاکرات کے ساتھ باہمی ضیافتیں بھی ہوں گی۔ آج صبح پاکستان والوں کے ہاں! شام کو اہل افغانستان کے ہاں! اگلی صبح اہل شام کی طرف۔ " وغیرہ وغیرہ! قرآن مجید نے تو قیام عرفات وغیرہ کا مقصد ذکر الٰہی ، استغفار، دعا و مناجات اور شعائر اللہ کی تعظیم بیان فرمایا ہے۔ لیکن مسٹر پرویز ہیں کہ میدان عرفات میں اجتماع کے اصل پروگرام کی نشان دہی ان الفاظ میں فرماتے ہیں کہ وہاں یہ تمام نمائندگان ملت ایک لائحہ عمل مرتب کریں گے پھر اس کی تمام تفصیلات طے کرانے کے لئے ان تمام نمائندگان کو دو تین کے لئے عرفات سے منیٰ میں لاتے ہیں۔ اللہ جانے یہ تفصیلات عرفات میں طے کیوں نہیں ہوتیں؟ پھر یہ صاحب حجاج کو نمائندگان ملت قرار دیتے
Flag Counter