Maktaba Wahhabi

13 - 31
دلاتے ہوئے ہر آزاد اور غلام کو شادی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس لئے فرمایا:(ترجمہ) ’’تم میں سے جو مرد و عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی۔اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔‘‘(النور:32)۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ: امام ترمذی نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کیا ہے:(ترجمہ) ’’اگرتمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ(اپنی ولیہ)کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول!اگرچہ اس میں … ؟ آپ نے فرمایا: جب تمہارے ہاں کوئی آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ(اپنی ولیہ)کی شادی کر دو۔آپ نے یہ بات تین دفعہ ارشاد فرمائی۔ میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور تمام مسلمان بھائیوں کی اصلاح کی دعا کرتا ہوں اور یہ بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو برے اعمال اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے(آمین)۔دیکھئے(مجلۃ البحوث: 2/267)1400ھ۔1979ء
Flag Counter