Maktaba Wahhabi

19 - 31
رکھ کر(باسم الابن)بیٹے کے نام سے کہا جاتا۔پھر اس کو درمیانی انگلی کے سرے پر رکھ کر(باسم روح القدس)روح قدس(جبرئیل)کے نام سے۔اگر وہ اس کے بعد آمین کہہ دیتا تو پھر اس کو چھوٹی انگلی میں پہنا دیا جاتا اور وہ ہمیشہ اس کو چھوٹی انگلی میں پہنے رکھتا۔(دیکھئے آداب الزفاف)۔ دوران شادی شریعت کی مخالفت انتہائی قیمتی اور طویل لہنگا: دلہن کو انتہائی قیمتی اور لمبا سا لہنگا پہنانا جس کی مالیت ہزاروں،لاکھوں روپے ہو شریعت کے منافی عمل ہے۔بعض علاقوں میں اس کی لمبائی اتنی ہوتی ہے کہ دلہن کے علاوہ کئی عورتیں اور بچے اس کو اٹھا کر چلتے ہیں۔دلہن اس کو پہن کر دولہا اور دیگر لوگوں کے سامنے حاضر ہوتی ہے جہاں دولہا اس کو تحائف وغیرہ پیش کرتا ہے۔دلہن سے دولہا ہم کلام ہوتا ہے۔بعض دفعہ دیگر لوگ اس گفتگو میں شامل ہو کر دولہا اور دلہن کو اخلاق سوز مذاق کرتے ہیں یہ عمل شریعت کے بالکل خلاف ہے۔ مسلمان بھائیو!یاد رکھو یہ کفار کی عادت ہے۔اسلام کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ فضول خرچی ہے۔یہ تکبر اور ریاکاری کے زمرے میں آتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:(ترجمہ) ’’اور کھاؤ اور پیو،فضول خرچی نہ کرو۔بیشک وہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘(الاعراف30)۔
Flag Counter