Maktaba Wahhabi

3 - 31
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم عرض مترجم ضروری وضاحت: اس کتابچہ میں سعودی عرب کے مفتیء اعظم ابن باز رحمہ اللہ اور ممتاز عالم دین شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے شادی بیاہوں پر رواج پا جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے۔بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سے ان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ظاہری طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ ایسے بے فائدہ کاموں پر لٹایا ہوا سرمایہ روز قیامت ہمارے لئے وبال جان بن جائیگا۔ یاد رہے کہ شادیوں پر شریعت کی مخالفت کے طور طریقے،رسم و رواج کئی ملکوں اور علاقوں میں ملتے جلتے ہیں مگر بعض ایسی چیزیں ضرور ہیں جو فقط پاک و ہند میں پائی جاتی ہیں۔اس لئے ہم نے اس کتابچہ کے ترجمہ میں مناسب ترمیم اور اضافہ کر دیا ہے تاکہ اردو جاننے والے بھائی اس سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔اور اللہ تعالیٰ بھائی کامران خالد محمد پالوا حفظہ اللہ کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس کارِ خیر کا ذمہ اٹھا یاہے۔آمین ملاحظہ: یاد رہے کہ اضافہ کی علامت(٭)ہے۔ (مترجم)
Flag Counter