Maktaba Wahhabi

169 - 346
۸۔ روزے کو خراب کرنے(توڑنے)والی چیزیں: بلاشبہ روزے کی عبادت والے علم و فہم میں یہ موضوعِ تحقیق سب سے اہم ہے۔ اس لیے اہل علم میں سے اکثر علماء کرام، اہل ایمان روزہ داروں کی طلب پر اس کا بیان کثرت سے کرتے ہیں۔ چنانچہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان کی بڑی مشغولیت یہی ہوتی ہے۔ اور میں نے اس ضمن میں ضوابط کا ذکر کرتے ہوئے اس کی اصل اور بنیاد بنانے کو پسند کیا ہے۔ جو: ۱: بالعموم روزے کو فاسد کرنے والی چیزوں ۲: جو روزے کو توڑ ڈالے اور اس پر فقط قضاء واجب ہو، ان چیزوں ۳: ان چیزوں کا ذکر جو روزے کو فاسد کرکے قضاء کو بھی واجب کرے اور اس کے ساتھ کفارہ کو بھی۔ ۴: ان چیزوں کا ذکر کہ جن سے اصلاً روزہ فاسد ہوتا ہی نہیں۔ … کو بیان کرے گی۔ اب ان کی تفصیل دیکھیے:
Flag Counter