Maktaba Wahhabi

205 - 346
پر اُنھیں مجبور کردیا جائے اُس کام کو معاف کردیا ہے۔ ‘‘[1] ۱۱۔ روزے کے مستحبات: روزے کے مستحبات سے کچھ اضافی بیان کے طور پر یہاں اس مقام پر ہمارا مقصود اُس انتہائی اعلیٰ درجہ کی حکمت کی جستجو کرنا ہے کہ جس کے سبب روزوں کو شرعاً فرض کیا گیا ہے۔ اور اس عظیم المرتبت عبادت پر عمل کرکے تمام اُمتیں(اس سے قبل)عزت و عظمت حاصل کرگئیں۔ اور وہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کا تقویٰ حاصل کرنا۔(جس کا مطلب ہے:)اخلاق سنوارنے کے امتحان، ثابت قدمی والے مرکز اور صبر کے میدان میں نفس بشری کو قابو میں لانا ہے، تاکہ اس کے بعد روزے دار یہ اللہ کا بندہ اپنے نفسانی جھکاؤ اور میلان والے پہلو میں خود رائے ہو کر اپنے آپ پر قدرت حاصل کرتے ہوئے یکسر بدل جائے۔(اب اُس کو کسی بھی شخص کی غلط رائے راہِ حق سے ہٹا نہ سکے۔)چنانچہ جب ایسا ہوجائے تو وہ اپنے ہاں انسانی عزت و حرمت کو دیکھے گا کہ وہ نہایت عمدہ اور خوبصورت پوشاک میں ملبوس بلند مرتبہ ہوگئی ہے۔ چنانچہ اُس پر بحالت صوم کوئی لحظہ نہیں گزرے گا، مگر یہ ہے کہ کسی ضرورت مند کی شکل وصورت اُس کے دل کے اندرونی پردوں میں داخل ہو کر اُس کی آنکھوں کے سامنے
Flag Counter