Maktaba Wahhabi

261 - 346
قیام اللیل سے متعلق مسائل: پہلے یہ وضاحت جان لیجیے کہ تراویح بھی قیام اللیل ہی ہے۔ سوال:… یہ جو قرآن میں آیا ہے:﴿تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ﴾… ’’ ان دونوں کی کروٹیں(ان کے جسموں کے پہلو)بستروں سے الگ رہتی ہیں۔ ‘‘ تو اس کی کیفیت و حالت کیا ہوگی؟ جواب:… رات کے تیسرے تہائی حصے میں نیند کو ترک کرکے، نرم، گرم بستر سے الگ ہو کر اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کے ساتھ تہجد کی نماز پڑھنا، یا مغرب و عشاء کے درمیان نماز پڑھنا یا عشاء کی نماز کا دیر تک انتظار کرنا یا نمازِ عشاء کے لیے حرص و طمع کرنا، یہ سب﴿تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ﴾کی حالتیں ہیں۔ [1] سوال:… نمازِ تہجد(اور تراویح)پڑھنے والے کی دُعا اللہ کے خوف اور اُس سے اجر و انعام کی اُمید کے بین بین کیسے ہونی چاہیے؟ اور(جیسا کہ سورۃ السجدہ کی آیت نمبر ۱۶ میں پیچھے ذکر ہوا)دُعا کا انفاق فی سبیل اللہ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ جبکہ اللہ عزوجل نے اپنے ذکر کے متصل بعد اس کو بیان فرمایا ہے؟ جواب:… یہاں اس آیت کریمہ میں ’’ خَوْفًا ‘‘ کا مطلب ہے،
Flag Counter