Maktaba Wahhabi

302 - 346
العالمین۔ ‘‘ (۵)لیلۃ القدر میں اجر و ثواب کا بے انتہا ہو کر ملنا اُمت اسلامیہ کے لیے خاص ایک امر ہے: اُمت اسلامیہ پر اللہ عزوجل کے انعامات میں سے یہ بھی ہے کہ اُس نے سابقہ تمام اُمتوں پر اس اُمت کو بہت زیادہ افضل عطا کرنے کے لیے مختص کرلیا ہے۔ اور ان انعامات و فضائل میں سے یہ بھی ہے کہ ربّ کریم نے اس اُمت کے تھوڑے سے عمل کو کئی گنا کرکے زیادہ اجر و انعام میں بدلدینے کا فیصلہ فرما رکھا ہے۔ اور بلاشبہ لیلۃ القدر میں کیے جانے والے کسی بھی صالح عمل کو کسی دوسرے ایک ہزار مہینوں پر مشتمل عمل صالح پر فضیلت دینا اس پر بہترین دلیل اور گواہی ہے۔ تو جو کچھ اوپر بیان ہوچکا اس پر استدلال کے لیے درج ذیل ہمارے پیش نظر رہے ہیں: الف:مؤطا میں امام مالک بن انس رحمہ اللہ کا یہ فرمان کہ: انہوں نے اصحاب العلم(اصحاب الحدیث والفقہ)میں سے ایسے علماء سے سماعت کیا ہے کہ جو نہایت ثقہ تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی اُمتوں کے لوگوں کی عمریں دکھلائی گئیں۔ یا ان میں سے بعض کی۔(کہ وہ لوگ کافی لمبی عمروں کے ہوا کرتے تھے۔)تو اس سے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی
Flag Counter