Maktaba Wahhabi

319 - 346
’’ بلاشبہ لیلۃ القدر کی نشانی یہ ہے کہ یہ بالکل صاف پو پھٹے کے اجالے کی طرح ہوتی ہے گویا کہ اس رات میں چاند نہایت وشن اور رات بالکل سی کن تھمی ہوئی ہوتی ہے۔ اس میں نہ زیادہ ٹھنڈک ہوتی ہے اور نہ زیادہ گرمی۔ اور صبح تک اس رات میں کسی سیارے کو مارا نہیں جاتا۔ ‘‘[1] (۸)شب قدر کے وقت کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ﴿وَمَا أَدْرَاکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ o﴾(القدر:۲) ’’ اور(اے ہمارے حبیب و خلیل نبی!)تمہیں معلوم کہ لیلۃ القدر کیا ہے؟ ‘‘ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں امام ابن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قرآنِ حکیم میں جہاں کہیں﴿وَمَا أَدْرَاکَ﴾کا کلمہ(صیغہ ماضی کے ساتھ)آیا ہے اُس کے بارے میں اللہ عزوجل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دے دی
Flag Counter