Maktaba Wahhabi

61 - 346
تیسری فصل: روزے کے فضائل و رموز اور رمضان المبارک کی خصوصیات معزز بھائی قاری محترم! عبادت کے فضائل اور اس کے اسرار و رموز کو بیان کرنا وہ میدان ہے کہ جس میں عقلیں حیران رہ جاتی ہیں، اور اس میں سمجھ بوجھ ہو راستے پر چل کھڑی ہوتی ہے۔ اس لیے ہر اُس شخص کے لیے کہ جو اس موضوع کے بارے میں علم و معرفت کے دروازے میں داخل ہونا چاہے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس ضمن میں روزِ روشن کی طرح واضح شریعت مطہرہ کے ان نصوص کو تلاش کرے کہ جو صحیح الاسناد ہوں۔(اس لیے کہ بے شمار لوگوں نے فضائل اعمال کے باب میں نہایت غیر مستند، کچی اور موضوع روایات و حکایات بیان کرکرکے لوگوں کو دین حنیف، قرآن و سنت والے اسلام سے بہت دور کر رکھا ہے۔ العیاذ باللہ)اور بلاشبہ میں(دکتور خالد بن عبدالرحمن الجرلیسی حفظہ اللہ)نے علمی اعتبار سے اپنے ہاتھ بالکل تہی دست اور خالی ہونے کی بنا پر اپنی علمی وسعت و استعداد کو صرف کرنے کی کوشش اس بات میں لکھنے
Flag Counter