Maktaba Wahhabi

107 - 236
((مَنْ صَلّٰی صَلَاۃً لَّمْ یَقْرَأْ فِیْہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَہِيَ خِدَاجٌ ثَلَاثاً غَیْرُ تَمَامٍ)) ’’جس نے نماز پڑھی اور اس میں سورت فاتحہ نہ پڑھی تو اس کی نماز ناقص ہے،ناقص ہے،ناقص ہے،نا مکمل ہے۔‘‘ کسی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ’’إِنَّا نَکُوْنُ وَرَآئَ الْاِمَامِ؟‘‘ ’’ہم امام کے پیچھے ہوتے ہیں(تب کیا کریں ؟)‘‘ اس پر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((اِقْرَأْ بِہَا فِيْ نَفْسِکَ)) ’’آہستگی سے پڑھا کرو(بلا آواز)۔ ‘‘ آگے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ((قَسَمْتُ الصَّلَاۃَ بَیْنِيْ وَ بَیْنَ عَبْدِيْ نِصْفَیْنِ)) [1] ’’میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کر دیا ہے۔‘‘ اس حدیث کا مکمل متن اور ترجمہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں،لہٰذا اعادے کی ضرورت نہیں۔ ’’الصلاۃ ‘‘سے مراد: اس حدیث میں محدثینِ کرام کے نزدیک’’الصلاۃ‘‘سے مراد ہی سورت
Flag Counter