Maktaba Wahhabi

118 - 236
اصبہان‘‘میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے۔ 4 دوسری’’کتاب القراءة‘‘بیہقی میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے۔ 5 تیسری حدیث سنن ابن ماجہ اور’’جزء رفع الیدین‘‘امام بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔ بعض اہلِ علم کی طرف سے ان احادیث پر بھی کچھ اشکالات و اعتراضات بھی وارد کیے گئے ہیں۔[1] أولاً:ان احادیث کی تائید حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ والی وہ حدیث بھی کرتی ہے جو دوسری حدیث کے طور پر ہم صحیح مسلم اور دیگر متعدد کتبِ حدیث کے حوالے سے ذکر کر چکے ہیں۔ ثانیاً:ان احادیث کی اسناد پر جو اشکالات وارد کیے گئے ہیں،ان کے دوسرے اہلِ علم نے بڑے وزنی جوابات بھی دے دیے ہیں،لہٰذا ان اشکالات و جوابات کی تفصیل سے ہم صرفِ نظر کر رہے ہیں۔[2] وجوبِ فاتحہ کی مزید احادیث(14۔6): وجوب الفاتحہ خلف الامام کے قائلین دلیل کے طور پر وہ حدیث بھی پیش کرتے ہیں جو ابو داود،ترمذی،نسائی(معناہ) دارقطنی،بیہقی،مستدرک حاکم،مسند احمد،ابن خزیمہ،ابن حبان،’’جزء القراءة‘‘امام بخاری’’کتاب القراءة‘‘بیہقی اور المنتقیٰ ابن جارود کے حوالے سے امام و منفرد کے لیے سورت فاتحہ کی فرضیت کے ضمن میں ہم ذکر کر آئے ہیں،اس میں حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
Flag Counter