Maktaba Wahhabi

125 - 236
فاتحہ بھی نہ پڑھوں۔‘‘ 8۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا اثر: صحیح مسلم،ابو داود و ترمذی،ابن ماجہ،موطا امام مالک اور دیگر کتبِ حدیث کے حوالے سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیثِ خداج پہلے بالتفصیل ذکر کی جا چکی ہے،اس مرفوع حدیث ہی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا اثر بھی ہے،چنانچہ اس میں ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ جب ہم امام کے پیچھے ہوں تو کیا کریں ؟ انھوں نے فرمایا: ’’اِقْرَأْ بِہَا یَا فَارِسِيُّ فِيْ نَفْسِکَ‘‘[1] ’’اے فارسی!اسے آہستگی سے پڑھ لو۔‘‘ 9۔حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا اثر: ’’کتاب القراءة‘‘اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کا بیان ہے: ’’سَمِعْتُ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ،فَقُلْتُ لَہٗ:تَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ؟ فَقَالَ عُبَادَۃُ:لَا صَلَاۃَ إِلَّا بِقِرَائَۃ‘‘[2] ’’میں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو امام کے پیچھے قراء ت کرتے ہوئے سُنا تو پوچھا:کیا آپ امام کے پیچھے قراء ت کرتے ہیں ؟ توانھوں نے فرمایا:قراء ت کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘
Flag Counter