Maktaba Wahhabi

129 - 236
4۔اثرِ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ: جلیل القدر تابعی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا اثر یا فتویٰ’’کتاب القراءة‘‘سنن کبری بیہقی،مصنف عبدالرزاق اور مصنف ابن ابی شیبہ میں منقول ہے،چنانچہ وہ فرماتے ہیں: ’’اَقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيْ کُلِّ صَلاَۃ ٍ(فِيْ کُلِّ رَکْعَۃٍ) بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فِيْ نَفْسِيْ‘‘[1] ’’آہستگی سے امام کے پیچھے ہر نماز(کی ہر رکعت) میں سورت فاتحہ پڑھتا ہوں۔‘‘ 5۔اثرِ حضرت عروۃ بن زبیر رحمہ اللہ: حضرت عروۃ بن زبیر رحمہ اللہ سے تین مختلف سندوں سے ایک اثر موطا امام مالک،مصنف عبدالرزاق،’’جزء القراءة‘‘امام بخاری اور’’کتاب القراءة‘‘بیہقی میں ہے۔موطا امام مالک میں ہے: ’’کَانَ یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ إِذَا لَمْ یَجْہَرْ فِیْہِ الْإِمَامُ بِالقراءة‘‘[2] ’’وہ سورت فاتحہ کی امام کے پیچھے بھی قراء ت کرتے تھے،جب کہ امام کی قراء ت سری ہوتی تھی۔‘‘ جب کہ مصنف عبدالرزاق،’’جزء القراءة‘‘امام بخاری اور’’کتاب القراءة‘‘بیہقی کی اسناد سے وارد اس اثر سے جہری و سری تمام نمازوں میں سورت فاتحہ پڑھنے کا پتا چلتا ہے۔امام کے سورت فاتحہ کے بعد والے سکتے میں یا آخری سکتے
Flag Counter