Maktaba Wahhabi

28 - 236
مقتدی کے لیے سورت فاتحہ کا حکم امام و منفرد کے علاوہ نمازیوں کی تیسری صورت ہے ان کا مقتدی ہونا،یعنی کسی امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا،اس صورت میں مقتدی کے لیے سورت فاتحہ کا کیا حکم ہے؟ اس سلسلے میں اہلِ علم کا عہدِ قدیم سے اختلاف چلا آرہا ہے اور اصل تو دو بڑے فریق ہیں ؛ ایک قائلین اور دوسرے مانعین،جب کہ مانعین میں پھر کئی طرح کے لوگ ہیں۔بعض مکروہ کہتے ہیں اور بعض سری نمازوں میں استحسان کے قائل ہیں،جب کہ کچھ لوگ اسے حرام کہتے ہیں اور اسے مبطلات و مفسداتِ نماز کا درجہ دیتے ہیں۔ اس طرح قائلینِ قراء تِ فاتحہ خلف الامام اور مانعین کے تینوں طرح کے لوگوں سمیت یہ چار معروف نظریات بنتے ہیں۔ان نظریات کے حامل حضرات میں سے خصوصاً قائلین و مانعین ہر دو فریق اس موضوع پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں اور ان میں سے جو کتب و رسائل اور مقالات و مضامین ہمیں دستیاب ہوئے ہیں،ان کا حاصلِ مطالعہ و خلاصہ پیش کر دینا ہی کافی لگتا ہے،لیکن موضوع کی اہمیت کے پیشِ نظر ہم بڑے اختصار کے ساتھ ہر دو کے دلائل بھی ذکر کیے دیتے ہیں،تاکہ قارئین کو فیصلہ کرنے میں آسانی رہے۔
Flag Counter